
یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد منظوری کے معاملے پر اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے معاملے پر اجلاس ہوگا جس میں وزیرخارجہ، وزیرتجارت، وزیر مذہبی امور، وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام شریک ہونگے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر نظرثانی کی قرارداد پر غور ہوگا۔
اجلاس میں یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان سے متعلق قرارداد کی روشنی میں اہم فیصلے متوقع کیے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس سہ پہر وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News