Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد کی پرزور مذمت کرتا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد کی پرزور مذمت کرتا ہے، صدر مملکت

صدر  مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ    پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  نے موجودہ کشیدہ صورتحال  کے پیش نظر فلسطین کے صدر محمود عباس کے نام خط لکھا ہے۔

خط میں صدر مملکت  نے رمضان المبارک میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر اظہارِ تشویش کیا گیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپ کے پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

صدر مملکت  نے حملوں میں شہید ہونے والوں  کے لیے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی  کے لیے دعا بھی کی۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے لکھاکہ  اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق  کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ  ہم فلسطین کے حقوق  کے لیے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے  کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل  کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے خط میں لکھا کہ  پاکستان سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں لکھا کہ  پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف  کے بطور فلسطینی دارالحکومت کا حامی ہے۔

صدر مملکت  نے خط میں فلسطینی صدر اور عوام  کے لیے نیک خواہشات کا  بھی اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر