کراچی شہر میں گرڈ اسٹیشن ٹرپ ہونے سے شہرکے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔
اس ضمن میں کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے سے 66 گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے ہیں جس کے باعث 40 فیصد کراچی بجلی سے محروم ہوگیا ہے۔
کے الیکٹرک حکام نے بتایا ہے کہ اس وقت نیو کراچی، گلشن اقبال، بفرزون، شادمان، سرسید ٹاؤن، کلیانہ ٹاؤن، ناگن چورنگی، سرجانی ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی فراہمی بند ہے۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار، گلستان جوہر، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس میں بھی بجلی بند ہے۔
چورنگی، سرجانی، ایف بی ایریا، نارتھ ناظم، گلستان جوہر، منظور کالونی، پی ای سی ایچ ایس بلاک چھ اور دو کی بجلی معطل ہے۔
اسکے علاوہ ملیر ، سچل ، ماڈل کالونی ، صفورہ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
