حکومت پاکستان کی جانب سے 19 سال تک اور اس سے زیادہ عمر کے لئے ویکسینیشن کی رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ویکسینیشن کی رجسٹریشن کھولنے کے حوالے سے بات کی ہے۔
In today's NCOC meeting we decided to open up vaccination registration for all 19 years and above. This registration will start from tomorrow. So now registration will be open for the entire national population which is approved by health experts for covid vaccination
— Asad Umar (@Asad_Umar) May 26, 2021
وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ آج کے این سی او سی کے اجلاس میں ہم نے 19 سال تک اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے ویکسینیشن کی رجسٹریشن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسد عمر نے بتایا ہے کہ 19 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لئے ویکسینیشن کی رجسٹریشن کا آغازکل سے ہوگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے کے بعد کورونا ویکسینیشن اور اسکی رجسٹریشن اب پوری قوم کے لئے کھلی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
