Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بےشمار مواقع موجود ہیں، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بےشمار مواقع موجود ہیں، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان، 22 کڑوڑ آبادی کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع میسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ عراق کے دوران وزیر خارجہ عراقی وزارت خارجہ پہنچے ہیں جہاں ان کی ملاقات عراقی ہم منصب سے ہوئی ہے۔

دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان، عراق کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی بنیاد یکساں تاریخی، مذہبی، اور تہذیبی اقدار پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے عراقی ہم منصب کو فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے پاکستان کے نقطۂ نظر سے آگاہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے مسئلہ فلسطین جبکہ جنوبی ایشیا میں دیر پا امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

اسکے علاوہ دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت بین الاقوامی فورمز پر دو طرفہ تعاون کے فروغ پر اتفاق بھی کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر