
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سی اے اے کے اقدامات کے تحت بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی طبی جانچ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کو جہاز سے باہر نکلتے ہی سی اے اے کے عملے کی جانب سے ٹوکن فراہم کیا جائیگا۔
اس ضمن میں ڈپٹی ایئرپورٹ مینجر نے بتایا ہے کہ ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے 200 سے زائد 2 سیٹر پر مشتمل کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ مسافروں کے مرحلہ وار محکمہ صحت کا عملہ ریپڈ انٹیجنٹ ٹیسٹ کیلئے خون کے نمونے حاصل کئے جائینگے جس کے بعد انھیں ویٹنگ ایریا منتقل کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ریپٹ انٹیجنٹ ٹیسٹ کی رپورٹ 20 منٹ کے اندر مسافروں کو فراہم کردی جائے گی تاہم ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر مسافروں کو اپنے خرچے پر قرنطینہ کیلئے ہوٹل منتقل کردیا جائے گا اور منفی رپورٹ آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News