وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آفشور سپلائی کنٹریکٹرز کو ہونے والے ادائیگیوں پر ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔
اجلاس میں بجلی کے شعبے کو دی گئی سبسڈیز کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا اور نومبر 2019 سے جون 2020 تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نیپرا کے فیصلے پر بھی غور کیا جائیگا۔
دوران اجلاس اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے 57 کروڑ کی منظوری کا امکان بتایا جارہا ہے۔
اسکے علاوہ آکسیجن کی تیاری کیلئے صنعت کو بلا تعطل کام کی اجازت دینے پر غور کیا جائیگا تاہم ملک میں آکسیجن کی تیاری صرف طبی ضرورت کے لیے ہوگی۔
اجلاس میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق زرعی مصنوعات کی برآمدات کی پالیسی پر غور کیا گائیگا۔
ای سی سی اجلاس کے دوران وزیراعظم کامیاب جوان انٹرپینورشپ اسکیم کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
این ٹی ڈی سی سے کے الیکٹرک کیلئے اضافی بجلی کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی۔
وزارت دفاع، پٹرولیم ڈویژن و دیگر کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری سمیت فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 1 ارب 56 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
