کراچی میں طوفانی ہواؤں کے سبب ہونے والے مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مختلف کراچی میں طوفانی ہوائیں اور تیز جھکڑ کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں دو بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
بلدیہ ڈبہ کالونی میں دیوارگرنےسے خاتون سلیم النسا ءاور وحید نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔ اورنگی ٹاؤن میں دیوار گرنے سے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے۔
سعیدآباد میں بھی دیوار گرنے سے ایک 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
کلفٹن میں عمارت کی تیسری منزل پر لفٹ سے گرکر 8 سالہ بچہ جان سے گیا۔ شیرشاہ میں بھی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
راشد منہاس روڈ پر واقع شاپنگ مال میں سائن بورڈ گرگیا۔ دیگر حادثات میں بھی متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
