وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف نےضمانت دی تھی نوازشریف واپس آئیں گے اور اب شہباز شریف بھی ڈرامہ کر کے باہر جانے کی تیاری میں ہیں۔
میڈیا بریفنگ کے دوران وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوملک سےباہرجانے کی اس قدر بےچینی ہے کہ انہوں نے رات کے اندھیرے میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔
فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی، جعلی اکاؤنٹس کا موجد ہے اور ٹی ٹیز ان کا طریقہ واردات ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہبازشریف کے 1990 میں 25 لاکھ کے اثاثے تھے، 1993 میں انکے اثاثے 2 کروڑ روپے کے ہوئے اور 2008 سے 2018 تک انکے اثاثے 7 ارب روپے کے ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے خاندانی اکاؤنٹس میں پیسوں کا نہیں پوچھا جائے جبکہ ایک ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ قانون نہیں ہوسکتا ہے۔
اسکے علاوہ فرخ حبیب نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مہنگائی کے معاملے پر پروپیگنڈا کرتی ہے جبکہ 18ویں ترمیم کے بعد مہنگائی کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو وفاق پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ کےعوام کو ریلیف دیں کیونکہ رپورٹ کے مطابق اشیائے خورونوش کی سب سے زیادہ قیمتیں سندھ میں ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نےعوام کو مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جبکہ وفاق پرائس کنٹرول کمیٹی کو مزید فعال کرنا چاہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
