کے الیکٹرک کی جانب سے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بل جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کے بعد 10 سے 11 مئی کو واجب الادا بل اب 20 مئی تک بغیراضافی سرچارج کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ عید کے موقع پر صارفین کی سہولت کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
اس حوالے سے تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر کسی اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جا چکی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
