وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا تجارتی حجم 4 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 47 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرکے ایشیا کا بہترین پرفارمر بن چکا ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہاہے کہ پچھلے 7ماہ میں ٹیکس ریونیو میں 6 فیصد اورترسیلات زر میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 20 ارب ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 959 ملین ڈالر سرپلس میں تبدیل ہوا ہے۔
دوسری جانب انہوں نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی محاز پر استحکام اور حکومتی کارکردگی پرچی چئیرمین کیلئے تکلیف دہ ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ نالائق، کرپٹ اور مافیاؤں کی حکومت نے سندھ کو برباد کردیا ہے۔
آج وزیراعلی سندھ کے مطابق پورے ملک کے50%سے زیادہ کیسز سندھ سے ہیں-کچھ ہفتے پہلے جب سندھ میں شرح کم تھی اور ملک کے دوسرے حصوں میں کیسز کی شرح زیادہ تھی تواس وقت بلاول اور مراد شاہ صاحب نے صوبائیت کی سیاست کی-آج شرح 50% سے زیادہ ہے تو ہم اپنے سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سوچ کے بولا کریں— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 24, 2021
ان کا کہنا تھا آئے روز سندھ سے بچوں کے بھوک، ایڈز اور خسرہ جیسی بیماریوں سے مرنے کی اطلاعات آتی ہیں لیکن لیکن افسوس کہ سندھ کے حکمران خوابِ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
