
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان یہ خواہش رکھتا ہے کہ پوری امت مسلمہ یکجا ہو۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کے حوالے سے جاری سفارتی کاوشوں سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ 20 مئی کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے فلسطین کے معاملے کو اٹھایا جائیگا۔
وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے لیکن ہم کوشش کریں گے کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم رکوانے کیلئے او آئی سی کو مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بیشتر یورپی ممالک کےدارالحکومتوں میں مظاہرے ہورہے ہیں جس کے بعد یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ نےبھی سیز فائر کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ اردن اور مصر بھی سیزفائرکیلئےمتحرک ہیں۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News