
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں عید کی تعطیلات کے دوران بھی تمام ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہینگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ 100000 ویکسین روزانہ لگائی جائیں اور ایکسپو سینٹر میں ہال لیکر وہاں 50000 ویکسینیشن کی گنجائش بنائی جائے۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا ہے کہ اگر 3 سے 9 مئی کے کوویڈ کیسز کا ڈیٹا دیکھا جائے تو کراچی میں 9.48 فیصد کیسز آ رہے ہیں، حیدرآباد میں 11.81 فیصد اور سکھر میں 5.92 فیصد ہے جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں 3.92 فیصد ہے۔
موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں پر رہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News