
سعودی شہریوں کی وطن واپسی سے متعلق سخت اقدامات و شرائط لاگو کردی گئی ہیں۔
اس ضمن میں سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے دونوں ڈوز لگوانے والے سعودی شہری وطن واپسی کی اجازت ہوگی۔
سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہدایات نامے میں بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کا ایک ڈوز لگوانے والے سعودی شہریوں کے 14 روز مکمل ہونے کے بعد کی شرط سعودی آنے کی اجازت ہوگی جس کے لئے لازمی دستاویز پیش کرنا ہونگے۔
کورونا سے صحتیاب سعودی شہریوں کو بھی وطن واپس داخلے کی اجازت شرائط سے مشروط ہونگی جبکہ کورونا وائرس سے صحتیاب کے 6 ماہ مکمل نہ ہونے والے سعودی شہری بھی آسکیں گے۔
اسکے علاوہ 18 سال سے کم سعودی شہریوں کو سعودی عرب کے مرکزی بینک کی ہیلتھ انشورنس پالیسی دستاویز پیش کرنا ہونگے۔
خیال رہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے نئی ایڈوائزری پر 17 مئی کی رات ایک بجے سے عمل درآمد کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News