
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بےبنیاد الزامات لگانے کے سوا کچھ نہیں کررہی ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے الزامات عائد کرتے ہوئے 3سال ہوگئے ہیں لیکن اب تک ن لیگ پر کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ کمیٹیاں اور کمیشن بنائے گئے اورانکوائری کے وعدے بھی کئے گئے تھے، اب کمیشن کی رپورٹس بھی آگئی ہیں لیکن نیب ابھی تک خاموش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی نیب میں چینی کا معاملہ آئےگا اور سب کو کلیئر قرار دیا جائے گا کیونکہ نیب آج پیسے لیکر فیصلے کرتا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے بتایا ہے کہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے اور جو اعتماد توڑا ہے اسے بحال کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News