قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ خطے میں امن اور ترقی کے لئے پاکستان اور چین ایک ہی سمت میں گامزن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران معید یوسف نے کہا ہے کہ سفارتی تعلقات کے آغاز سے ہی پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط رہے ہیں۔
معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک فلیگ شپ منصوبہ ہے اور سی پیک کی تکمیل موجودہ حکومت کا وژن ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے پاک چین تعلقات میں بہتری کے لئے کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
