Advertisement
Advertisement
Advertisement

نماز عید کے لئے کھلی جگہوں کا انتخاب کرنے کی ہدایات جاری

Now Reading:

نماز عید کے لئے کھلی جگہوں کا انتخاب کرنے کی ہدایات جاری
این سی او سی

این سی او سی کی جانب سے عیدالفطر کی نماز کے لئے کھلی جگہوں کا انتخاب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں عید الفطر کے حوالے سے ایس او پیز کی منظوری دے دی گئی ہے۔

این سی او سی نے ہدایات  جاری کی ہے کہ منتظمین کی جانب سے عیدالفطر کی نماز کا بندوبست کھلی جگہوں پر کیا جائے اور مسجد میں نماز کی ادائیگی کی صورت میں کھڑکیاں اور دروازے کھلے رکھے جائیں۔

این سی او سی کی جانب سے خطیب سے نماز عید کا خطبہ مختصر رکھنے کی درخواست کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچوں کی نماز عید کی مسجد میں ادائیگی کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

ہدایات میں بتایا گیا ہے کہ دوران نماز ماسک کا استعمال اور 6 فٹ کے فاصلے سمیت سینٹائزرز اور تھرمل اسکینر کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

مساجد کے باہر کورونا ایس او پیز کے حوالے سے بینرز لگانے  اور پارکنگ کے بہتر انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر