ماشکیل تا نوکنڈی روڈکا سنگ بنیاد آج رکھا جائیگا جس میں وزیراعظم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ماشکیل تا نوکنڈی روڈکا سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے لئے وزیراعظم عمران خان ورچوئل تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان ورچوئل تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
اس ضمن میں معاون خصوصی برائے اطلاعات شہباز گل نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ نوکنڈی انتہائی پسماندہ علاقہ ہے اور اس منصوبے سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔
Advertisementوزیراعظم عمران خان آج انشاللہ ماشکیل تا نوکنڈی روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ نوکنڈی، تفتان بارڈر کے قریب واقع ہے اور بلوچستان کے دور دراز اور انتہائی پسماندہ علاقے ہیں-اس 2رویہ سڑک پر تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔اس سے تقریباً 4 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔تکمیل 2 سال میں ہوگی pic.twitter.com/2dcShYy2ri
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 20, 2021
انہوں نے بتایا ہے کہ اس 2 رویہ سڑک پر تقریباً 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کی تکمیل 2 سال میں ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
