
الیکشن کمیشن کا وفاق کو خط
پی ایس 70 بدین ضمنی انتخاب کے نتائج جاری کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے نتائج کے مطابق پی ایس 70 بدین ضمنی انتخاب کا معرکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جیت لیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد ہالیپوتو 46ہزار 420 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جے یو آئی پاکستان کے امیدوار گل حسن 6 ہزار 231 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
نتائج کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار 1989 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے اور مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے امیدوار 1635 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بدین ضمنی انتخابات میں ووٹرز ٹرن آوٹ 35 فیصد رہا ہے جبکہ گنتی سے خارج کئے جانے والے ووٹوں کی تعداد 1 ہزار 625 رہی ہے اور درست ووٹوں کی تعداد 56 ہزار 920 رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News