
وزارت داخلہ کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف جرائم میں قید افراد کی سزا میں 90 دن کی کمی کی جائیگئی جس کا اطلاق خواتین کیلئے 60 سال اور مردوں کیلئے 65 سال سے زائد عمر والے افراد پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نرمی کا اطلاق سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں سمیت کرپشن کیسز میں سزا یافتہ قیدیوں پر اس نرمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
خیال رہے کہ قیدیوں کی سزا میں نرمی کا نوٹیفیکیشن صدر مملکت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News