
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے منعقد ہوگا جس کے لئے 12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں کام کرنے والے انجینیئرز کو الاؤنس کی عدم ادائیگی کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی کارروائی کا حصہ ہوگے۔
دوران اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
اجلاس میں شوکت ترین ٹیکس لاز ترمیمی آرڈیننس 2021 میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد ایوان میں پیش کریں گے جبکہ پی اے ایف ایئروار کالج انسٹیٹیوٹ بل 2021 منظوری کے لئے ایوان میں پیش کیا جائے گا۔
پاکستان آرمز آرڈیننس 1965 میں ترمیم کر کےاس کا دائرہ کار وفاقی دارالحکومت تک بڑھانے کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پر قانون سازی بھی جاری کردہ ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔
اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان کی رپورٹ 2020 بھی ایوان میں پیش کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News