
جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کے ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے کے باعث ہڑتال کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد میٹروبس سروس ملازمین کو گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں جس کے نتیجے میں ملازمین نے ہڑتال کردی ہے۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث بس سروس متاثر ہورہی ہے جس کے باعث سفر کرنے والی عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس ضمن میں ملازمین نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال بھی احتجاجی دھرنا دیئے جانے پر تنخواہیں ادا کی گئی تھیں اور اس سال پھر تین تنخواہیں رک گئی ہیں۔
میٹرو بس سروس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ میٹرو انتظامیہ نے ان بکس کمپنی کو ٹکٹنگ کا ٹھیکہ دیا ہوا ہے جس کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہوجائے گا۔
ملازمین نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ تین سیلریز نہیں مل پائیں گی کیونکہ ان بکس کمپنی بروقت تنخواہیں ادا نہیں کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News