
کراچی شہر میں رات بھر سے جاری طویل لوڈشیڈنگ پر کے الیکٹرک کا بیان سامنے آیا ہے۔
لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک حکام کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس کے باعث بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کرنے والے علاقوں میں ساڑھے 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اسکے علاوہ بجلی کی بحالی کے حوالے سے ٹیمیں موجود ہیں۔
رات سے جاری لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کے الیکٹرک حکام نے کہا ہے کہ رات گئے کچھ علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ ہوئی تھی جس میں سے اب تک بڑے حصے کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News