وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی جانب سے موبائل کورونا ویکسینیشن سروس کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں تین گاڑیاں پشاور کے مضافاتی علاقوں میں مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔
موبائل ویکسینیشن کے ذریعے 60 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی جائے گی۔
بزرگ شہری جو کہ اسپتالوں تک نہیں جاسکتے یا کورونا وباء کے باعث اسپتال نہیں جانا چاہتے ان کی اپنے علاقے میں ویکسینیشن کی جائے گی۔
محمود خان نے واضح کیا ہے کہ موبائل ویکسینیشن منصوبے کو جلد دیگر اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
