Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو تہنیتی خطوط

Now Reading:

پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے پر ایک دوسرے کو تہنیتی خطوط

پاک چین سفارتی تعلقات کو 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے ایک دوسرے کو خطوط لکھے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم کے نام اپنے خط میں انہیں اپنی، حکومت اور پاکستان کے عوام کی طرف سے دونوں ملکوں کے مابین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ 21 مئی وہ دن ہے جب پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات باقاعدہ استوار ہوئے، یہ ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کی حکومتیں سفارتی تعلقات کی سالگرہ کو بہتر طریقے سے منانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں اور اس سے ہمارے عوام پاک چین تعلقات کی گہرائی، وسعت اور ولولے کو حقیقی معنوں میں سمجھنے کے قابل ہونگے۔

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے بھی وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ چین اور پاکستان دوست ہمسائے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ پہاڑوں اور دریاؤں کے ذریعے ملے ہوئے ہیں۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ کووڈ۔19 کی وباء کے دوران چین اورپاکستان نے مشکلات پر قابو پانے میں ایک دوسرے کی مدد کی ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کیلئے کوشاں رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر