
وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کے باعث بلوچستان میں واقع ژوب ایئر پورٹ کو 3 سال بعد آپریشنل کردیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ کی بحالی کے بعد پی آئی اے کی جانب سے کراچی سے ژوب کے لئے ہفتہ وار دو پرواز وں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے بعد پہلی پرواز آج صبح کراچی سے ژوب کے لئے روانہ ہوئی ہے۔
اس ضمن میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر پرواز کی روانگی سے قبل ایک افتتاحی تقریب منعقد کی گئی اور کیک بھی کاٹا گیا۔
ژوب کے لئے پرواز کے آغاز پر مسافروں نے سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک اور ایئر لائن انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
خیال رہےکہ پی آئی اے کراچی – ژوب – کراچی کے لئے ہر منگل اور جمعہ کو فلائٹ آپریٹ کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News