Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم

Now Reading:

دنیا کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے کیونکہ کورونا وباء نے بےروزگاری میں اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فیوچرآف ایشیا کانفرنس سے ورچوئل خطاب کے دوران بتایا ہے کہ ایشیانے50سال میں تیزی سے معاشی ترقی کی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ایشیا کامستقبل دنیا کامستقبل ہے کیونکہ اس خطے میں دنیا کی نصف آبادی ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ایشیائی ممالک کے پاس تجارت اور معاشی تعاون کے ذریعے ترقی اور خوشحالی کے بےشمار مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیع کورونا سے مؤثر طور پر نمٹنا ہے کیونکہ وباء نے غریب ممالک کو زیادہ متاثر کیا ہے اور ہم  کوشش کررہے ہیں کہ کورونا ویکسین سب کو میسر ہوسکے۔

Advertisement

خطاب میں وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو 05 اگست 2019 کے اقدامات پر نظرثانی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں جاری مظالم بند کرنے ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کو پاکستان مکمل سپورٹ فراہم کررہا ہے اور یہ ہمیشہ کہا گیا ہے کہ افغان مسلئے کا حل جنگ نہیں ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر