
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں عید کے بعد کورونا کیسز کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا وائرس صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت صوبے میں تشخیص کی شرح 8.8 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار رپورٹ کے حساب سے کراچی شرقی میں 15 فیصد کیسز ہیں۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں کل سب سے زیادہ 24299 نمونوں کی جانچ کی گئی ، جس کے نتیجے میں 2136 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اجلاس میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 30 دنوں میں 213 مریض انتقال کر گئے ہیں۔
اجلاس کے دوران واضح کیا گیا ہے کہ سندھ کو اس وقت تک 1007000 سینوفارم ، 47000 کیسینو، 485000 سینو ویک اور 107500 اسٹرازینیکا ویکسین موصول ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News