
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام کو کورونا ایس او پیز کے لئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں صدر مملکت نےکورونا ایس او پیز کے حوالے سے بات کی ہے۔
I continue to appeal to all Pakistanis to follow the directions of NCOC regarding SOPs and all outside gatherings. Bazaars are the most important, but directions are also for Masajid, Imambargahs, Taraveehs, Majalis & processions. Ulema carry a bigger burden to guide the people.
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) May 3, 2021
صدر مملکت نے کہا ہے کہ تمام لوگ بازاروں اور دیگر ہجوم والے مقامات پر احتیاطی تدابیر لازمی اختیار کریں، اسی طرح مساجد، امام بارگاہوں، تراویح، مجالس اور جلوسوں میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام مذہبی اجتماعات میں لوگوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر آمادہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News