
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ بھارت میں پھیلے کورونا وائرس کے پاکستان پہنچنے کا ثبوت نہیں ملا ہے۔
اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی ایئر پورٹس پر سخت نگرانی کی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس پر پہنچنے پر مسافروں کا کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے لئے خصوصی کاؤنٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مسافروں کو قرنطینہ کیا جاتا ہے جس کے باعث پاکستان میں ابھی تک بھارتی ویرئنٹ پہنچنے کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ اب تک بھارتی ویرئنٹ دنیا کے پچاس ممالک میں پھیل چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News