
صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں رات 8 بجے کے بعد گاڑیوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انتہائی ضروری کاموں کے لئے گاڑی کو ایک شخص کے ساتھ نکلنے کی اجازت ہو گی۔
نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ 10 سے زائد افراد کی تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ ریسٹورینٹ کی ان ڈور اور آؤٹ ڈور سروسز پر بھی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News