
برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو موصول ہونے والی آکسفورڈ یونیورسٹی آسٹرازینیکا ویکسین کی تیاری میں برطانیہ کے کردار پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی آسٹرا زینیکا ویکسین کی دنیا کے پانچویں بڑے ملک میں 1.2 ملین خوراکیں آنے پر برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کا پیغام سامنے آیا ہے۔
https://twitter.com/CTurnerFCDO/status/1390948160621662208
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ برطانیہ نے کوویکس فیسیلٹی کے لیے 548 ملین پاونڈز کا عطیہ کیا ہے جس کے پیش نظر کوویکس فیسلٹی کی تیاری میں دنیا کا سب سے بڑا شراکت دار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے یہ عطیہ اس لیے کیا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک بشمول پاکستان ویکسین کا حصول یقینی بنا سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News