
پاکستان اور چین کی دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چینی صدر شی جن پنگ کو مبارکبادی خط لکھا گیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے ہیں اور یہ دوستی علاقے کے امن کی ضمانت ہے۔
پاک-چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چینی صدر شی جنپنگ کو مبارکبادی خط
ہم اچھے اور برے دونوں وقتوں میں دوست رہے، صدر مملکت
Advertisementمشکلات کے باوجود اپنے مقاصد کے حصول میں دونوں ممالک نے بے انتہا قربانیاں دیں، صدر مملکت pic.twitter.com/vhwQSh4xyI
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) May 21, 2021
دوسری جانب چینی صدر شی جن پنگ نے بھی پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے دوطرفہ تعلقات کومزید مضبوط بنائے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور دوستی 70 سال سے قائم و دائم ہے جو دونوں ممالک کے عوام کا سب سے قیمتی اثاثہ بن چکا ہے۔
چینی صدر نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان کی مشترکہ کوششوں سے سی پیک کی تعمیر کے حوالے سے شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں جو دونوں ممالک کے عوام کے ساتھ ساتھ پورے خطے کی خوشحالی کا اہم محرک ثابت ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News