کراچی کے علاقہ منگھوپیر میں اے وی سی سی اور سی پی ایل سی کی مشترکہ کارروائی میں مبینہ مقابلے کے بعد 03 اغوا کار مارے گئے جبکہ دو مغوی بھی بازیاب کرالئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی اے وی سی سی کے مطابق اغواکاروں کا تعلق بین الصوبائی اغوا برائے تاوان کے گروہ سے ہے۔
کارروائی کے دوران 02 مغوی بھی بازیاب کرالئے گئے، مغوی محسن مری اور ذولفقار وسان کو سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے اغواء کیا گیا تھا۔
مغویوں کے اہل خانہ سے 5 کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔
ہلاک ملزمان کی شناخت علی گوہر،نوکاف،شفیع اللہ کے ناموں سے کی گئی ہے، ہلاک ملزمان اغوا ء برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News