 
                                                                              چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے کیونکہ نیب اور کرپشن ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ہے جس میں تین ریفرنس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران نیب ایگزیکٹو بورڈ نے 9 انکوائریوں کی منظوری دے دی ہے جبکہ تین انویسٹیگیشن کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
دوران اجلاس چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ سے نہیں بلکہ صرف ریاست پاکستان سے ہے اور اسی لئے نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے مالیت کے 1269 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 