پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈرامے بند کریں اور عوام کے صبر کو مزید مت للکاریں اس طرح کی حرکتوں سے آپ عوام کو مزید غصہ دلا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کر لیا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے ۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ، ملتان و لاہور میٹروز اور آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں ہے۔
مریم اورنگزیب نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب کی کمیشن خور”غیرقانونی ٹیم“ نے انہیں آٹا ،چینی، بجلی، گیس، ایل این جی اور دوائی چوری پر کوئی بریفنگ دی ہے؟
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ”غیرقانونی ٹیم“ کیوں نہیں بتا رہی کہ حدیبیہ ریفرنس کو سپریم کورٹ قانونی طور پر ختم کر چکی ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان کیوں نہیں بتاتے کہ ہائی کورٹ کی کواشمنٹ کے حکم پر نیب سپریم کورٹ گئی ہے لیکن سپریم کورٹ نے بھی یہ فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ عوام کی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی پر توجہ دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News