
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کی دوستی پر فخر ہے اور اسے مزید مستحکم بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستان چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت ہوئی ہے جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان قائم سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے چینی شہریوں اور سی پیک منصوبوں سےمتعلق نئی ویزا پالیسی منظور کرتے ہوئے کم از کم مدت دو سال کردی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے چینی شہریوں کے لئے سی پیک کے تحت الگ ویزاکیٹیگری بنا دی گئی ہے جہاں چینی شہریوں کو متعلقہ مشنز سے 48 گھنٹے کے دوران دو سال کا ورک ویزا جاری کردیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ چینی شہریوں کی سہولت کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی ڈیسک قائم کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر چینی سفیر نے چینی شہریوں کے لئے ویزا میں سہولیات پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
چینی سفیر نے کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کی جلد سے جلد چین واپسی کے لئے پوری کوشش کی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News