
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عام آدمی کے لئے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم اپنی معاشی ٹیم کی کارگردگی پر اطمینان کا اظہار کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں ایک مخصوص طبقے کو نوازا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں منہگائی اور بے روزگاری کا خود اعتراف کیا۔
صوبائی وزیر توانائی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں غریب کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے، تاریخی مہنگائی اور بدترین بےروزگاری غریب عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں تواتر کے ساتھ اضافہ کیا گیا۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور میں عوام کو بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا تحفہ ملا ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتیں عوام کی قوت برداشت سے باہر ہو چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News