
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیں لیکن غیر سنجیدہ قیادت راستے میں رکاوٹ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور معیشت کی تباہی کا اپوزیشن کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب اپوزیشن کے اندرونی اختلافات اورلیڈرشپ کی لڑائی ان کی رہی سہی سیاست کو فارغ کر دے گی۔
فواد چوہدری نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن کی سنجیدہ پارلیمانی لیڈرشپ انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتی ہے لیکن غیر سنجیدہ قیادت راستے میں رکاوٹ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News