
افغانستان سے شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 02 سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی میں فوجی چوکی پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے اافغانستان کے دہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 سپاہی حوالدار سلیم، لانس نائیک پرویز شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی سرگرمیوِ کے لئے افغان سر زمین کے مسلسل استعمال کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے۔
[amazonad categoryElectronics”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News