
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ویکسین نہ لگوانے پر تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سند مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فور س کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کی جانب سے اجلاس کے دوران لوگوں کو شناختی کارڈ لے کر ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسین لگوانے کی اپیل کی گئی ہے۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News