
صوبہ سندھ میں صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں 10 تا 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے کی جانب سے صوبائی حکومت کو گریڈ 1 تا 15 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد جبکہ گریڈ 16 اور اس سے اوپر کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال22 – 2021 کے لئے سندھ کا بجٹ 14 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لئے سفارشات تیار کرلی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے غیرترقیاتی مصارف میں کٹوتی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے واضح کیا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ تجاویز کو آئندہ ہفتے تک حتمی شکل دیدی جائےگی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News