
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے شہداء اور انکی قربانیوں پر فخر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر شہباز گل نے گزشتہ رات ایف سی اہلکاروں پر حملے کے حوالے سے بات کی ہے۔
آج کوئٹہ میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ہمارے FC کے چار بہادر جوان شہید ہوئے۔ قوم کو اپنے شہدا پر اور انکی قربانیوں پر فخر ہے۔ ہماری بہادر افواج نے وطن عزیز کے ایک ایک انچ کی حفاظت پر اپنی جانیں نچھاور کیں ہیں۔ آپ لوگ ہمارا فخر ہیں۔ انشاللہ پوری قوم آپکے ساتھ کھڑی ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 31, 2021
ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے وطن عزیز کی ہمیشہ حفاظت پر اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے شہید ہمارا فخر ہیں اور قوم ہمیشہ اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News