
این ڈی ایم اے کی جانب سے کورونا سے نمٹنے کے لئے صوبوں کو حفاظتی اور طبی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
اس ضمن میں این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ تمام صوبوں کو پی سی آر، ٹیسٹنگ کٹس اور اینٹی جن ٹیسٹنگ کٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پچھلے دو ماہ کے دوران مزید 466 وینٹیلیٹر تمام صوبوں کو پہنچائے گئے ہیں جبکہ صوبوں کو دیئے جانے والے سامان میں طبی عملے کی حفاظت کے لئے حفاظتی عینکیں، تھرمل گنز اور فیس شیلڈ شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لئے حفاظتی سوٹس اور ماسک بھی فراہم کر دیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News