
عالمی یومِ بَحر کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن، ہم سمندروں کو پہنچنے والے نقصان سے بچاٶ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ سمندر دنیا بھر کے لوگوں کے لئے خوراک کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کروڑوں لوگوں کو روزگار مہیا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔
سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ سمندروں کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے نئے اور جدید حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاک بحریہ سمندری وساٸل کے محفوظ اور دیرپا استعمال سے متعلق آگہی کے فروغ کے لئے سرگرم ہے۔
اس موقع پر انہوں نے بتایا ہے کہ آج عالمی یوم بحر کے موقع پر پاک بحریہ میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News