
سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے ترکی کا دورہ کیا گیا ہے جس کے دوران انہوں نے اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دورہ ترکی کے دوران ایئر چیف نے ترکی کے وزیر قومی دفاع اور ترکی کے چیف آف جنرل اسٹاف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہیں۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعلقات کو فروغ دینے اور دونوں فضائی افواج کی حربی استعداد بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
Air Chf Mshl Zaheer Ahmed Baber Sidhu, also called on Cdr 🇹🇷 Air Force, Gen Hasan KÜÇÜKAKYÜZ. Both the leaders held discussion on enhancing collaboration & exchanging expertise b/w the air forces of 🇵🇰 & 🇹🇷. The discussion also included exchange & trg of pilots b/w PAF and TurAF. pic.twitter.com/u1nnA4ER1K
Advertisement— DGPR (AIR FORCE) (@DGPR_PAF) June 29, 2021
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف کی کمانڈر ترک ایئر فورس جنرل حسن کوکاکیز سے بھی ملاقات کی ہے ۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران معزز سربراہان کا دونوں ممالک کی فضائیہ کو عصرحاضر کے در پیش چیلنجز سے نبرد آزماء ہونے کے لیے ایک دوسرے کی مہارتوں سے استفادہ حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق دونوں کے درمیان پی اے ایف اور ترک فضائیہ کے درمیان ہوابازوں کی تربیت اور تبادلے پر گفتگو کی گئی ہے جبکہ سربراہ پاک فضائیہ کو ترک آرمڈ فورسز کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔
[amazonad category=”Mobile”]
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News