
وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ میں 36.4 فیصد کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں دستاویزات جاری کردئے گئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کیلئے 900 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
پنجاب کے اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 190 ارب روپے اضافہ کرتے ہوئے رواں مالی سال کا ترقیاتی بجٹ 310 ارب روپے اور اگلے مالی سال کے لئے 500 ارب مقرر کیا ہے۔
سندھ کے ترقیاتی بجٹ میں 127 ارب روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ 194 ارب روپے سے بڑھا کر 321 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وفاق کی جانب سے اگلے مالی سال کے لئے بلوچستان کے ترقیاتی بجٹ میں 44 ارب روپے کا اضافہ کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ 89 ارب روپے سے بڑھا کر 133 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
وفاق نے اگلے مالی سال کیلئے خیبر پختونخوا کے ترقیاتی بجٹ میں 26 ارب روپے کی کمی کرتے ہوئے 248 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News