
پوری قوم سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین کیخلاف سراپااحتجاج ہے، فرخ حبیب
زیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دنیا کے بڑے سرمایہ کاری کے مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے اپنی رپورٹ جاری کردی ہے، 2021 میں جی ڈی پی کی شرح 4.7 ، خسارہ 7.1 فیصد اور آئندہ سال کا 5.9 فیصد ہونے کی پیشنگوئی کردی۔
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جے پی مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں ،یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔جے پی مورگن نے 2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4.7 کی پیشگوئی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ سال معاشی حجم 329ارب ڈالرہوگا، جے پی مورگن نے پاکستان کا اس سال کا بجٹ خسارہ 7.1فیصد اور آئندہ سال کا5.9 فیصد ہونے کی بھی پیشنگوئی کی ہے ۔
اس سے پاکستان کے قرضوں کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 81.6 فیصد پر آجائے گا جو 2020 میں 87.6 تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News