
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ آج ہونے والے ٹرین حادثے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ڈہرکی ٹرین حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوئری کا حکم جاری کردیا ہے۔
اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کی رپورٹ اگلے 48 گھنٹوں میں پیش کی جائے گی جس کے بعد اس حادثے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حادثہ کی وجہ سے ٹریک کو دونوں طرف سے بند کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹرین حادثہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہوئے ہیں جبکہ 30 سے زائد افراد جاں بحق بھی ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News