
پاکستان میں تیار ویکیسن کی لانچنگ آج کی جائیگی۔
اس ضمن میں حکام وزرات صحت کا کہنا ہے کہ پاک ویک پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے جس کی باقاعدہ لانچنگ آج کی جائیگی۔
حکام وزرات صحت نے کہا ہے کہ پاک ویک چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال کی مدد سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں تیار اور پیک کی گئی ہے۔
پاک ویک ویکیسن ،چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور ابھی تک صرف ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد خوراکیں تیار کی گئی ہیں۔
حکام نے کہا ہے کہ این آئی ایچ میں لگا ویکیسن پلانٹ ماہانہ 30 لاکھ ویکیسن لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
خیال رہے کہ سائنو ویک پہلی ویکیسن تھی جس کے تھرڈ لیول ٹرائل میں پاکستان نے حصہ دیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News